حیدر آباد 22 جنوری (یو این آئی) کنٹرول ایس ڈاٹا سنٹرس لمیٹڈ نے تلنگانہ میں ایک جدید ترین اے آئی ڈاٹا سنٹر کلسٹر قائم کرنے کے لئے تلنگانہ حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر
دستخط کئے۔
داوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اس معاہدہ کو باضابطہ شکل دی گئی تھی، جس میں دس ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اس کلسٹر کی گنجائش 400 میگا واٹ ہو گی۔