حیدرآباد 17فروری(یواین آئی)اسٹاف نرسس کی تقرری کے عمل کے سلسلہ میں کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والی نرسس نے ایک مرتبہ پھر دفتر ڈائرکٹوریٹ پبلک ہیلت حیدرآباد کے سامنے احتجاج کیا اور سال 2017میں جاری کردہ اعلامیہ کے
مطابق ان کو وٹیج نشانات دینے کامطالبہ کیا۔
کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والی نرسس کو وٹیج کے مطابق 20نشانات دینے کے ضمن میں ریاستی حکومت نے قبل ازیں اعلان کیاتھا۔
اس سلسلہ میں گذشتہ سال فہرست جاری کی گئی تھی۔