بھوپال، 5 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آج پارٹی کے مجاز امیدواروں کی میٹنگ بلائی ہے۔
کانگریس تنظیم کے انچارج راجیو سنگھ نے کی جانب سے سبھی مجاز امید واروں
کو ایک خط جاری کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق پارٹی کے ریاستی دفتر میں تمام امید واروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تمام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں لازمی طور پر موجود رہیں۔ ریاست میں اعلان کردہ انتخابی نتائج میں، پارٹی نے کل 230 میں سے صرف 66 سیٹیں حاصل کی ہیں۔