the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) دہلی حکومت نے سرکاری محکموں میں گھر سے کام کو 21 نومبر تک بڑھا دیا ہے اور اگلے احکامات تک اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بدھ کو کہا کہ دہلی حکومت نے دہلی کے اندر بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں ایک میٹنگ کے بعد کچھ ہنگامی اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت 17 نومبر تک تمام تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔ دہلی حکومت کی جانب سے پہلے لیا گیا فیصلہ اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی ہوئی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی کی مشترکہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کی بنیاد پر آج ہم نے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی کے اندر تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیوں پر پابندی کو 21 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی کے اندر 21 نومبر تک 100 فیصد سرکاری محکموں میں گھر سے کام ہوگا۔ اس کے علاوہ دہلی میں



اسکولوں، کالجوں، اداروں، تربیتی مراکز اور لائبریریوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے باہر سے ضروری خدمات کے علاوہ دہلی میں داخل ہونے والے دیگر ٹرکوں کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمہ مل کر اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ دہلی کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کے لیے کل سے 1000 پرائیویٹ سی این جی بسوں کو کرایہ پر لینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ہم 1000 پرائیویٹ سی این جی بسیں کرایہ پر لیں گے اور انہیں سڑک پر ڈالیں گے تاکہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں۔ میٹرو اور ڈی ٹی سی کی جانب سے ڈی ڈی ایم اے کو خط لکھا گیا ہے۔ ابھی تک کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صرف میٹرو اور ڈی ٹی سی بسوں میں بیٹھنے کی اجازت ہے۔ بسوں اور میٹرو میں کھڑے ہو کر سفر کرنا منع ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ڈی ایم کو خط لکھ کر دوبارہ غور کیا جائے اور نئے رہنما خطوط دیے جائیں تاکہ ان میں مسافروں کی گنجائش کو بڑھایا جا سکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.