نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی۔
جی) نے ہفتہ کو پانچ سال مکمل کیے اور اس کے آغاز سے اب تک 147218.31 کروڑ روپے جاری کیے گئے
ہیں اور 1.63 کروڑ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے 2022 تک 'سب کے لیے مکان' فراہم کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ دیہی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے۔