: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں پر 18 اپریل سے سماعت شروع کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، اور جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس ایس رویندر بھٹ، جسٹس پی ایس جسٹس نرسمہا اور جسٹس ہیما
کوہلی کی آئینی بنچ کی سماعت سے قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست داخل کی ہے اس درخواست میں، مرکزی حکومت نے دلیل دیتے ہوئے کہا ، "ہم جنس شادی کے حق کو تسلیم کرنے میں عدالت کے فیصلہ کا مطلب قانون کی ایک پوری شاخ کی مجازی عدالتی دوبارہ تحریر کے مترادف ہوگا۔