حیدرآباد 8جون(یواین آئی)بی ایم ایس یونین لیڈرگوپال نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت، گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے ٹرانسپورٹ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو خفیہ طور پر رامکی کمپنی کے حوالے کرنے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رامکی
کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومت کے بعض بڑے افراد سازش کررہے ہیں اوررامکی کو مرحلہ وار اساس پر تمام شعبہ جات حوالے کرنے کی عہدیدار تیاری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورکرس متحد ہوکر حکومت کی اس کوشش کو ناکام بنائیں گے اور جی ایچ ایم سی کا تحفظ کریں گے۔