: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ نام نہاد شراب گھپلہ جیسی کوئی چیز نہیں ہے، یہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بدنام کرنے کی ایک
گہری سازش ہے اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 مئی کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ کے حکم کے بعد من گھڑت جعلی شراب گھپلہ کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔