: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں، 18نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کے پسماندہ اور پچھڑے ہوئے لوگوں کو سماج میں اونچا مقام دلانا اور ان کا معیارِ زندگی بہتر بنانا نیشنل کانفرنس کے تاریخی اور انقلابی اقدامات سے ہی ممکن ہوا ہے تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ کس طرح
سے اس جماعت نے غریب اور پسماندہ طبقوں کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی اور کس طرح سے ان طبقوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کیا اور ہر ایک شعبے میں شامل کیا ان باتوں کا اظہار صدرنیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔