: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے اداروں میں کھیل کوٹہ دینے پر غور کر رہی ہے۔
ایوان میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پر دھان نے کہا کہ حکومت کا مقصد طلباء کے اوپر سے داخلہ امتحانات کا دباؤ کم کرنا ہے۔ اس کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے تھے۔ فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا جیسی مہم بھی اسی سمت
میں ایک قدم ہے۔ وہ کو چنگ اداروں میں طلبہ کی خود کشی سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ باوقار اداروں میں داخلے کے لیے بہت سے داخلہ امتحانات ہوتے ہیں۔ ہر سال تقریباً 70 لاکھ اسکولی بچے ان میں بیٹھتے ہیں۔ ممبران کے خدشات سے اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجستھان کے کوٹا میں کو چنگ انسٹی ٹیوٹ کو چلانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیگر ریاستی حکومتوں نے بھی کو چنگ اداروں کو کنڑول کرنے کی کوشش کی