شیلانگ، 13 دسمبر (یواین آئی) میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شہریت (ترمیمی) قانون، 2019 کی منظوری کےخلاف عوامی بدامنی کو دیکھتے ہوئے ریاست میں اندرونی لائن
پرمٹ (آئی ایل پی ) کو لاگو کرنے کی اپیل کی ہے۔
ریاست میں تشدد بھڑکنے کے بعد شیلانگ شہر کے ایک حصے میں کرفیو نافذ ہے۔ افواہوں کو روکنے کے لئے ریاست بھر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔