حیدر آباد دسمبر (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر ایم ایم پیلم راجو نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کا اثر پڑوسی ریاست 27 آندھراپردیش میں بھی ہو گا۔
انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس
اعلی کمان کے ساتھ اے پی کے کانگریس لیڈروں کی ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کا اثر تلنگانہ میں ہوا ہے ، اسی طرح تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کا اثر آندھراپردیش میں ہو گا۔