the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے لکھیم پور کے واقعہ کے خلاف احتجاج میں اور اس واقعہ کے لئے مبینہ طورپر ذمہ دار مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کوبرخاست کرنے کی مانگ پر آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سامنے بیٹھ کر مون ورت رکھا۔ محترمہ واڈرا نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے لئے مبینہ طورپر قصور وار مسٹر مشرا کو برخاست کرنے کی مانگ کی او رکہاکہ کانگریس ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑتی رہے گی۔ اس دوران وہاں بڑی تعداد میں پارٹی کارکن



موجود رہے۔
جموں میں کانگریسی کارکنوں نے راجو بھون کے سامنے مون ورت کا اہتمام کیا اور مسٹر مشرا کو فوری طورپر عہدہ سے ہٹانے کی مانگ کی۔ اس پروگرام میں کانگریس کی ریاستی انچارج رجنی پاٹل کے ساتھ ہی کانگریس کے کئی اہم لیڈروں نے حصہ لیا۔ پارٹی کارکنوں نے مغربی بنگال میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں مون ورت میں حصہ لیا۔
مہاراشٹر میں کانگریسی کارکنوں نے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں مون ورت رکھا جس میں کانگریس قانو ن ساز پارٹی کے لیڈر بالا صاحب تھروٹ، ممبئی کانگریس کے ایگزکیوٹیو صدر بھائی جگتاپ، چرن سنگھ سپرہ، سابق وزیراعلی اشوک چوان کئی دیگر اہم لیڈروں نے حصہ لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.