: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر منی شنکر ایر نے کہا کہ کانگریس کے دشمن پارٹی کے اندر موجود ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اندر رہ کر پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ جب انہیں معطل کیا گیا تھا تو اس کی خبر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کو بھی نہیں لگنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ راجیو گاندھی کے زمانے سے گاندھی خاندان کے قریب
رہے ہیں اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا انہیں ہمیشہ پیار ملتا رہا ہے، لیکن جب انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا اور بعد میں انہوں نے مسٹر گاندھی سے اس بارے میں بات کی تو انہیں یہ سن کر حیرانی ہوئی که مسز گاندھی کو ان کی معطلی کا علم نہیں تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 2017 میں کانگریس نے مسٹر ائیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ناز یبازبان استعمال کرنے کے بعد معطل کر دیا تھا۔