نئی دہلی ،13ستمبر(ایجنسی)کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور مفرورتاجر وجے مالیہ کے مابین انکے سامنے ملاقات ہونے کادعوعی کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انکی بات غلط ثابت ہوتی ہے تو وہ سیاست ترک کرنے کو تیار ہیں نہیں تومسٹر جیٹلی سیاست سے سنیاس لے لیں ۔
مسٹر پنیا نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مالیہ نے ملک چھوڑنے سے ایک دن پہلے یکم مارچ 2016کو پارلیمٹ ہاؤس کے
سنٹرل ہال میں مسٹرجیٹلی سے ملاقات کی تھی ۔پہلے دونوں پانچ سات منٹ تک کھڑے ہوکر کونے میں بات چیت کرتے رہے ۔انکے مابین اس طرح سے بات چیت ہوئی جیسے دولوگوں میں رازدارانہ انداز میں بات چیت ہوتی ہے ۔بعد میں دونوں نے بیٹھ کر تفصیلی بات چیت کی ۔
مسٹر پنیا نے کہاکہ اس دوران وہ سنٹرل ہال میں موجود تھے اور اسکا ذکر انھوں نے کئی بارمیڈیا کے افراد سے بات چیت میں کی ہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ سنٹرل ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جسکے فوٹیج سے حقیقت معلوم ہوجائیگی ۔