نئی دہلی ،10 اگست (ایجنسی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ نئے کانگریس صدر کے انتخابی عمل میں وہ اور موجودہ صدر راہل گاندھی شامل نہیں ہوں گے۔
پارٹی کی اعلی ٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چل رہے اجلاس کو درمیان میں چھوڑ کر اپنی رہایش گاہ کی
طرف نکلتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا’’ہم دونوں اس عمل کا حصہ نہیں ہو سکتے ۔ میرااور راہل گاندھی کا صدر کے انتخابات میں رہنا درست نہیں ہے ، اس لئے ہم لوگ باہر جا رہے ہیں ‘‘۔اس درمیان ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف گفت وشنید کر کے پارٹی کے نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی ۔