نئی دہلی/22ڈسمبر(ایجنسی) کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کی صدارت میں آج شام کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پہلی ملاقات ہو گی جس میں حال ہی میں اختتام پذیر گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلیوں کے انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
start;"="">مسٹر راہل گاندھی کے 16 دسمبر کو کانگریس کی کمان سنبھالنے کے بعد پارٹی کی پالیسی ریگولیٹری یونٹ کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔
نائب صدر کے عہدہ پر رہتے ہوئے وہ اس وقت کی صدر سونیا گاندھی کی غیر موجودگی میں ایک بار ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کر چکے ہیں۔