کلکتہ یکم اکتوبر (یواین آئی) راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو اترپردیش میں ہاتھرس جاتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف کلکتہ میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاج کیا۔
جمعرات کی سہ
پہر کو ریاستی کانگریس کے لیڈروں اور ورکروں نے مہاجاتی سدن سے سنٹرل ایونیو میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر کی طرف جلوس نکالا مگرپولس نے راستے میں ہی جلوس کو روک دیا۔
اس کی وجہ سے کانگریسی ورکروں اور پولس کے درمیان جھڑپ بھی ہوا۔