حیدرآباد،19 فروری (ذرائع) تلنگانہ کانگریس کے کارکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سخت ناراض ہیں۔ جمعہ کے روز ، درجنوں کارکنوں نے سڑک پر ایک چولہا جلایا اور علامتی مظاہرہ کیا۔
درصل حال کے دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں قریب 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے- ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہے- لگاتار 11ویں دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے عام عوام بھی پریشان ہے- جنوری 2021 کے بعد سے ہی ایل پی جی کی قیمت بھی لگاتار بڑھتی جارہی ہے-
حیدرآباد کے آر ٹی سی ایکس روڈ پر کانگریس کارکنوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنان "مودی ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگاتے رہے۔
justify; font-family: Hind, sans-serif; background-color: rgb(255, 255, 255);">