بنگلور/13جون(ایجنسی) کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کی جينگر سیٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سےچھین لی۔ اس سیٹ پر کانگریس کی Sowmya Redd سومیا ریڈی نے بی جے پی کے بی این پرہلاد بابو کو 3775 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
ریاست کے سابق وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی کی بیٹی محترمہ ریڈی نے 54457 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسٹر پرہلاد کو 51568 ووٹ ملے
font-size: 18px; text-align: start;">الیکشن کمیشن نے جينگر علاقے سے دو بار رکن اسمبلی رہے بی این وجےكمار کے انتقال سے 12 مئی کو اس سیٹ پر ہونے والے عام انتخاب کو منسوخ کر دیا تھا۔ بی جے پی نے ان کے بھائی کو اپنا امیدوار بنا کر ہمدردی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کی امیدواری کا بی جے پی کے مقامی کونسلر نےبھی مخالفت کی تھی۔
ریاست میں جنتا دل (ایس) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد اس سیٹ پر جنتادل (ایس) امیدوار نے کانگریسی امیدوار کے حق میں اپنی امیدواری واپس لے لی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریسی ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔