: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے بدھ کے روزکہا کہ ان کی پارٹی دلتوں پر حملے روک دے گی مسٹر گاندھی نے والمیکی جینتی کے موقع پر یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر سے والمیکی’شوبھا یاترا‘ کو روانہ کرتے ہوئے
کہا کہ کانگریس محبت اور بھائی چارے کی بات کرے گی انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’ میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر حملوں کو روکے گی ۔ وہ ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں ۔ وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں ‘‘۔