the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 09 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ بے رحمی سے پیش آکر ان کے حقوق کو کچل رہی ہے لہٰذا پارٹی 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے بطور منائے گی اور ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کا محاصرہ کرے گی۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کارکنان 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے بطور کسانوں کے مطالبے کی تکمیل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے اور اس کے لیے ریاست



اور ضلع سطح پر دھرنا اور مظاہرے کا پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان ’کسانوں کے یوم حقوق‘کے دوران ریلی اور دھرنا منعقد کرنے کے بعد تمام ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کے لیے مارچ کریں گے اور پورے ملک میں راج بھون کا محاصرہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کسانوں کے تئیں کبھی کوئی حکومت اتنی بے دردی سے پیش نہیں آئی ہے۔ حکومت میٹنگ پہ میٹنگ کر کے کسانوں کو تھکانا چاہتی ہے لیکن کسان تھکنے کو تیار نہیں ہے۔ وہ نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی رکنے والے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.