: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 9 جولائی (ایجنسی) کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان نے آج راجیہ سبھا میں کرناٹک میں چل رہی ڈرامائی سیاسی صورتحال اور عوامی شعبے میں سرمایہ کشی کے مسائل کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوا اور وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی اور بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لئے پی چدمبرم کا نام پکارا تو کانگریس اور ترنمول کانگریس اراکین نعرے بلند
کرتے ہوئے چیرمین کی نشست کے سامنے آگے اور ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک طرف کانگریس کے تقریبا 20 اراکین چیرمین کی نشست پاس تھے تو دوسری طرف ترنمول کے اراکین نعرے بازی کر رہے تھے ۔ مسٹر هری ونش نے اراکین سے بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے اور ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی لیکن اراکین کا ہنگامہ جاری رہا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ اس سے پہلے ایوان میں صبح اپوزیشن پارٹیوں کے اسی معاملے پر ہنگامے کی وجہ پرسوالات سیشن اور وقفہ صفر نہیں ہو سکا تھا ۔