: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی صدارت میں منعقد ہ تاریخی بیلگاوی کنونشن کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر 26 دسمبر کو بیلگاوی میں ہی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد اہم
لیڈر شرکت کریں گے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ اسی جگہ مہاتما گاندھی نگر میں ہوگی۔