: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 جنوری ( یو این آئی ) کانگریس نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد 'جیون رکھشا یوجنا' کے نام سے اپنی دوسری گارنٹی کا اعلان کیا۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈ را شوک گہلوت نے یہاں دہلی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں اجیون رکھشا یوجنا کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاستی کا نگریس کمیٹی کے
صدر دیو بندر یادو، پارٹی کے ریاستی انچارج قاضی نظام الدین، پارٹی کے سینئر لیڈر ان ڈاکٹر یو گنند شاستری اور پروفیسر کرن والیہ موجود تھیں۔ کانگریس نے اپنی دوسری گارنٹی جیون رکھشا یوجنا کے تحت دہلی کے لوگوں کو 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، جس کے ذریعے دہلی کا کوئی بھی شہری سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکے گا۔