نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پارٹی لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کر رہی کا نگریس نے ہفتہ کو سینئر لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ اس معاملے
پر مزید کارروائی کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔
کانگریس ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج ، ریاستی صدور ، قانون ساز پارٹی کے قائدین اور فرنٹل تنظیموں کے سر بر اہان شرکت کریں گے۔
اجلاس کا مقصد اس معاملے پر مہم کو تیز کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔