پنجی، 4 فروری (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ گوا میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
شمالی گوا کے سنکھالیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب
کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں کیونکہ لڑائی صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا، "براہ کرم اپناووٹ خراب نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔