: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے مودی حکومت کے انتخابی بانڈ جاری کرنے کے فیصلے کو لوٹ کی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کا خزانہ بھرنے کے لئے پیسہ اکٹھا کرنے کی 'چندہ دو، دھندہ لو' کی اس کی پالیسی ثابت ہوئی ہے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج
جے رام رمیش نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو الیکٹورل بانڈز کے ذریعے ملنے والے عطیات کی فہرست کو عام کرنے کے جواب میں کہا کہ حکومت کی الیکٹورل بانڈ پالیسی نے واضح کر دیا ہے کہ اس نے صرف ان کمپنیوں اور افراد کو کام دیا ہے جنہوں نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کو چندہ دیا۔