نئی دہلی ،17ستمبر(ایجنسی)کانگریس نے مودی حکومت پر صنعت کار گوتم اڈانی کا دفاع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین چار سال کے دوران عام طورپر دیکھا گیاہے کہ اس صنعت کار کے خلاف جہاں بھی جانچ شروع ہوتی ہے حکومت مداخلت کرکے معاملہ کو جلد بندکرادیتی ہے ۔
18px; text-align: start;">کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے پیر کےروز یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیوانٹلی جنس (ڈی آر آئی )کی ایک رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ پر توانائی کے آلات کی خرید میں 6600کروڑ روپئے کی خوردبرد کرنے کا الزام لگایاگیا۔ ڈی آر آئی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آلات کو انکی لاگت سے 6600کروڑ روپئے زیادہ قیمت پر خریداگیاہے ۔