نئی دہلی ،یکم مارچ،(ایجنسی)کانگریس نے مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی )کی شرح میں گراوٹ پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہی لگتاہے کہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنےوالے وزیراعظم نریندرمودی دورحکومت کے آخری دوماہ سے عین قبل ملک کی معیشت کی شرح گراوٹ کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کانگریس نے جمعہ کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر کہاکہ مسٹر مودی کے تباہ کن دورحکومت کے خاتمہ میں دوماہ سے بھی کم کا عرصہ بچاہے اور ملک نے گراوٹ کی نئی سطح دیکھ لی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ رواں مالی سال سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح گرکر 6اعشاریہ 6فیصد رہ گئ ہے ۔