دہلی،12 اگسٹ (اعتماد) کانگریس ترجمان راجیو تیاگی کا انتقال ہوگیا ہے- راجیو تیاگی کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی تھی- انہیں تشویشنا ک حالت میں غازی آباد کے یشودہ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا- راجیو تیاگی کانگریس کے پرجوش ترجمان تھے اور ٹی وی چینلوں پر ڈیبیٹ میں موثر انداز سے پارٹی کی حمایت کرتے تھے-
پارٹی کے مطابق راجیو تیاگی کی طبعیت آج دن بھر ٹھیک تھی- شام کو آج تک پر وہ مباحث میں شامل ہوئے تھے- خود ٹیوٹ کرکے انہوں نے اسکی معلومات بھی دی- انہوں نے لکھا تھا کہ آج شام 5 بجے آج تک پر رہوں گا، شام کو 5 بجے وہ آج تک پر
ٹی وی مباحث میں شامل ہوئے تھے-
راجیو تیاگی کے گھر میں اچانک انکی طبعیت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے- بے ہوشی کی حالت میں انہیں یشودہ ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا-