نئی دہلی،25اپریل(ایجنسی) کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وزیرا عظم نریندر مودی نے پارلیمانی حلقہ بنارس کے عوام سے کیا ہوا وعدہ پور نہیں کیا اور اب اس سے متعلق سوالوں کو ڈھول تاشے کے ساتھ روڈ شوکرکے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے کاشی کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ بنارس کے عوام سے 2014 میں مسٹر مودی نے جو وعدے کیے تھے پانچ سال تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کی اور اب اس تعلق سے پوچھے جانے والے سوالوں کو دبانے کے لیےوہ شور شرابے کے ساتھ روڈ شو کر رہے ہیں۔
محترمہ Ragini
font-size: small; text-align: left; background-color: rgb(255, 255, 255);"> Nayak راگنی نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے وقت مسٹر مودی نے کہا تھا کہ انھیں ’ماں گنگا‘ نے بنارس بلایا ہے اور وہ گنگا کی صفائی کریں گے۔ اس مقصد سے نمامی گنگے پروگرام چلایا گیا لیکن اس کے لیے منظور بجٹ کا 80 فیصد پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔ گنگا کی صفائی کے لیے جو منصوبے بنائے جانے تھے ان میں سے 70 فیصد پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی کے سلسلے میں عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے مسٹر مودی کو اس تحقیق کو بھی دیکھ لینا چاہیے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین برس کے دوران گنگا مزید گندی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر جی ڈی اگروال نے گنگا کی صفائی کے لیے 112 دن تک بھوک ہڑتال کی لیکن بے حس مودی حکومت نے ان کے مطالبے پر دھیان نہیں دیا اور انہوں نے جان دے دی۔