: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے اپنے ترجمانوں، عہدیداروں اور پینلسٹس کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ 17 اکتوبر کو ہونے والے پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب پر کوئی تبصرہ نہ کریں کانگریس ذرائع نے بتایا کہ تمام ترجمانوں اور عہدیداروں سے تاکید کی گئی ہے کہ کانگریس صدر کے
عہدہ کے لئے مقابلہ کرنے والے کسی بھی ساتھی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں ہونا چاہئے ہدایات میں کہا گیا ہے، ’’صدر کے عہدے کے امیدوار کے حوالے سے ہماری ذاتی ترجیحات ہو سکتی ہیں لیکن یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ صدر کے انتخاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکسی پلیٹ فارم پرنہیں کرنا ہے۔