نئی دہلی، 31 جنوری (ایجنسی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت صدر کی تقریر کے سہارے جھوٹے وعدوں کو معتبر بنانے کی کوشش کررہی ہے اور کہا کہ اس نے اپنی کامیابیوں کے غلط اعدادوشمار پیش کرکے ملک کی عوام کوگمراہ کیا ہے۔
کانگریس ترجمان آنند شرما نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " صدر کے خطاب میں مودی حکومت نے اپنے دکھاوے کا ثبوت دیا ہے اور جھوٹی کامیابیوں
کو شمار کرکے اس کو صحیح قرار دینے کی کوشش کرکے ملک کی عوام کی توہین کی ہے۔"
جن دھن کھاتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 95 فیصد جن دھن کھاتوں میں کوئی رقم جمع نہیں ہے تو انہیں کامیابی کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔ مدرا بینک یوجنا کو حکومت نے کامیاب قرار دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسکے تحت 23000 روپے کا قرض دیا جاتا ہے اور اتنی کم رقم سے کیسے کاروبار کھڑا کیا جاسکتا ہے۔