نئی دہلی،یکم دسمبر(یو این آئی) کانگریس نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 101روپے کے زبردست اضافہ پر حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ مہنگائی میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور حکومت اسے قابو میں رکھنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی
ہے۔ انہوں نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کو راحت دینے میں ناکام مودی حکومت کے جملے ضرور کم ہوگئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 100روپے سے زیادہ کا اضافہ ہواہے۔ جملہ باز بی جے پی سرکار جب سے برسراقتدار آئی ہے، مہنگائی بے لگام ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”جیسے جیسے مہنگائی بڑھی، جملوں کے بھاؤ گرتے گئے“۔