نئی دہلی، 26 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے چھٹی پر بھیجے جانے والے سی بی آئی کے ڈائرکٹر کی عرضی پرحکومت کے فیصلے کے خلاف جو حکم جاری کیا ہے اسے آج کانگریس نے سی بی آئی کی آزادی چھیننے کی مبعینہ خواہاں آمروں کے چہرے پر طمانچہ قرار دیا ہے۔
کل ہند کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ایک سے زیادہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے اداروں میں مداخلت اور ان پر مسلط ہونے کی کھلی کوششوں کو روکنے کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سچ کی جیت ہوئی
اور مودی حکومت کی سی بی آّئی پر مسلط ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ یہ ان آمروں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو سی بی آئی کی آزادی سلب کرلینا چاہتے تھے۔
مسٹر سرجے والا نے مزید کہا کہ سی وی سی مودی حکومت کے مہرے کے طور پر کام نہیں کرسکتا بلکہ سپریم کورٹ کے ایک جج کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی تاکہ ڈھنگ سے کام ہو۔اس طرح آج مودی جی کو ایک بار پھر بتادیا گیا کہ رول آف لا کے آگے مودی رول نہیں چلنے والی۔ اداروں میں مداخلت اور اپنے لوگوں کو ان پر مسلط کرنے کی کوششیں روک دی جائیں گی۔ ہندوستان کی عوام 2019 میں بتادیں گے کہ خراب حکومتیں ایکسپائری ڈیٹ رکھتی ہیں ۔