نئی دہلی/20اکتوبر(ایجنسی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کیدارناتھ سانحے کے بعد تعمیر نو کے کاموں کے سلسلے میں غلط بیانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے ریاست میں راحت اور باز آبادکاری کے کاموں کے لئے مقررہ رقم جاری نہیں کی ہے۔
کانگریس کے ترجمان آر پی
این سنگھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ مسٹر مودی بابا کیدارناتھ کے دربار میں "تکبرکی زبان ' بول رہے ہیں اور غلط بیانی کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
انهوں نے کہا کہ سال 2013 میں کیدارناتھ سانحہ کے وقت مرکز اور اتراکھنڈ میں کانگریس کی حکومتیں تھیں اور دونوں حکومتوں نے فوری طور پر امدادی مہم شروع کرتے ہوئے تعمیر نو پر زور دیا تھا۔