نئی دہلی/17اکتوبر(ایجنسی) کانگریس نے جنسی استحصال سے گھرے ایم جے اکبر کے وزیر عہدے سے استعفی دیے جانے کو سچ کی جیت قراردیا اور کہا کہ وہ ان خواتین کو سلام کرتی ہیں جنہوں نے آواز
اٹھائی.
پارٹی ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا اکبر کے خلاف کئی سینئر خاتون صحافیوں نے سنگین الزامات لگائے تھے جو انکے ساتھ کام کرچکی ہیں، انکا استعفی سچ کی طاقت کی تصدیق اور جیت ہے.