نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈرون سے کیدارناتھ میں تعمیراتی کاموں پر نظر رکھنے سے متعلق بیان پر ہفتہ کے روز طنز کرتے ہوئے کہا کہ کاش مسٹر مودی کے ڈرون سرحد پر چینی تجاوزات، ملک میں لگی نفرت کی آگ ، مہنگائی، گجرات کی بندرگاہ پر منشیات کی آنے والی کھیپ پر نظر رکھتے تو ملک میں خوشحالی کی نئی فضا پیدا ہوتی۔
کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مسٹر مودی پر طنزیہ حملہ کیا اور پوچھا کہ ان کے ڈرون ملک کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معیشت
کی تباہی کو کیوں نہیں دیکھ رہے ہیں۔
پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور رکتی کمائی مودی جی، آپ کا ڈرون کو نظر نہیں آئی۔ ملک جواب چاہتا ہے اور اس معاشی تباہی کا جواب دینا ہی ہوگا۔
پارٹی نے سرحد پر چینی تجاوزات پر ڈرون کے بہانے مسٹر مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا لوگ مودی جی سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ اروناچل پردیش کے دو غیر قانونی چینی گاؤں میں ڈرون کب بھیجیں گے‘‘۔ پارٹی نے کل بھی شرح سے متعلق بیان آنے کے بعد چین کی سرحد پر ڈرون سے نگرانی نہ کرنے پر مسٹر مودی پر حملہ کیا تھا۔