نئی دہلی/13نومبر(ایجنسی) کانگریس نے سات دسمبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 65 امیدواروں والی اپنی پہلی فہرست پیر کی رات جاری کی، اسکے مطابق پردیش کانگریس سربارہ این اتم کمار ریڈی حضور نگر اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گے-
کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی (سی ای سی) کی ایک طویل ملاقات کے بعد یہ فہرست جاری ہوئی. میٹنگ میں تمام ریاستی کانگریس موجود تھے.
کانگریس ریاست میں کے چندر شیکھر راؤ کی ٹی آر ایس حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے.