: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا
پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے انہوں نے کہا ’’سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے۔