نئی دہلی، 19 نومبر (یواین آئی) اپوزیشن پارٹی کانگریس اور دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) نے گاندھی خاندان کے ارکان کی سیکورٹی میں تخفیف کا معاملہ منگل کو لوک سبھا میں اٹھایا اور بعد میں ایوان سے واک آؤٹ کیا کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان کے ارکان کی جان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا’’یہ کوئی معمولی سیکورٹی کے حامل
شخص نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد تمام سابق وزرائے اعظم اور ان کے خاندانوں کو ایس پی جی سیکورٹی دی گئی تھی‘‘ مسٹر چودھری نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ میں مسٹر راجیو گاندھی کی موت کے بعد 1991 سے سال 2019 تک گاندھی خاندان کو باقاعدگی سے ایس پی جی سیکورٹی حاصل تھی۔ اس دوران دو بار قومی جمہوری اتحاد کی بھی حکومت رہی، لیکن گاندھی خاندان کی سیکورٹی کم نہیں کی گئی۔