the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 09 جنوری (یواین آئی) کانگریس نے سفیروں کے کشمیر دورے پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ جموں اور کشمیر میں جلد از جلد بامعنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہونا چاہئے اور سبھی کو آزادانہ آمدورفت کی سہولت حاصل ہونی چاہئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان جے رام رمیش نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مستقل بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے میں حکومت دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے لیڈروں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، وہیں مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کو ریاست کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ6۔ 15 سفیر جموں و کشمیر دورے پر ہیں۔ یہ حکومت کی دوسری کوشش ہے۔اس سے پہلے 30 اکتوبر 2019 کو یورپ کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کو جموں اور کشمیر کے ایک دن کے دورے پر بھیجا تھا۔ اگرچہ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ رسمی دورہ نہیں تھا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ حکومت کو خانہ پری کرنے کے بجائے زمینی حقیقت کو بدلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔جموں اور کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے کوئی



بامعنی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ صرف بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ جموں اور کشمیر میں جلد سے جلد بامعنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو۔"انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیر کے معاملے میں حکومت دوہرا معیار اپنا رہی ہے۔ ملک کے سیاستداں اور رہنما جموں وکشمیر میں نہیں جا سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے تین سابق وزیر اعلی کو نظربندکیا گیا ہے۔ ایک سابق وزیر اعلی اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر جانے کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑتا ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتا رام یچوری بھی عدالت کی مدد سے کشمیر گئے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ہوائی اڈے پر روکا گیا۔ پارلیمانی وفد کشمیر نہیں جا سکتا ہے۔ایسی پوزیشن میں سفیروں کو کشمیر لے جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جلد سے جلد آزادانہ آمدورفت کی سہولت سبھی کو حاصل ہونی چاہئے۔کشمیر میں ایک سیاسی وفد بھیجا جانا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.