نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس کے سلسلے میں سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے خلاف آج یہاں احتجاج کیا پارٹی کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ نیشنل ہیرالڈ کیس کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور اسے سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اس کے ذریعے وہ محض اپوزیشن کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید برآں، کانگریس کی ترجمان سپر یہ شرینیت نے اس پورے معاملے کو بی جے پی کی طرف سے رچی گئی سازش قرار دیا۔