نئی دہلی/ 19اپریل(ایجنسی) کانگریس نے اپنی ترجمان اور میڈیا کوارڈی نیٹر پرینکا چترویدی کے پارٹی سے استعفی دے کر شیو سینا میں شامل ہونے کو تکلیف دہ بتایا لیکن کہا کہ لوگ اپنے کیرےئر کے لئے اس طرح کا فیصلہ کرتے رہتے ہیں۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی کی بریفنگ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے کیریئر اور اپنی ترقی کے لئے اس طرح سے پارٹی چھوڑ کر جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے لیکن پرینکا چترویدی اور کیرےئر کے لئے پارٹی چھوڑنے والے تمام لیڈروں کو وہ نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ الیکشن کے وقت ٹام
وڈکن اور پرینکا چترویدی جیسے سینئر ترجمان کا استعفی کانگریس کے لئے کتنا نقصان دہ ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ضرور ان کی کمی ہے اور میڈیا سیل کے سربراہ ہونے کے ناطے وہ اپنی اس کمی کو تسلیم کرتے ہیں۔
پرینکا چترویدی کا خط-