the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 26 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نےفساد کے سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کےبیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جس وقت دہلی کے فساد زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کی حصہ داری ضروری ہو، اُس وقت کانگریس الزام تراشی کی گندی سیاست کر رہی ہے۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اس رد عمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے کردار پر سوال اٹھائے جانے اور ان سےاستعفیٰ کا مطالبہ کیے جانے پر کہا کہ مسٹر شاہ کے استعفیٰ کے مطالبے سے مضحکہ خیز مطالبہ کچھ اور نہیں ہوسکتا ۔ مسٹر شاہ نے



مسلسل حالاست پر نظر رکھی اور وہ پولیس کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے امن قائم کرنے کے لیےضروری ہدایات دیتے رہے ہیں۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ کانگریس صدر محترمہ گاندھی نے کچھ وقت پہلے دہلی کے فساد پر جو بیان دیا ہے وہ بہت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ فساد زدہ علاقوں میں اب فساد ختم ہو گیا ہے اور امن بحال ہورہا ہے۔ زخمی ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ فسادکی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو مستقل طور پر قائم کرنے میں مدد کریں لیکن کانگریس نے حکومت پر الزام تراشی کی سیاست شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ فساد پر سیاست کرنا کانگریس کی شروع سے ہی پالیسی رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.