نئی دہلی/18جولائی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی بھیڑ کی طرف سے کئے جا رہے مبینہ حملوں پر آج طنز کرتےہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نےٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پہیلی کے ذریعے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا"میں اقتدار کی قطار میں سب سے آگے کھڑے طاقتور شخص کے سامنے خندہ زن ہوں۔میرے لئے ایک
شخص کی طاقت اور اقتدار سب سے زیادہ اہم ہے۔ میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں اور جو سب سے کمزور ہے انہیں باہر کا راستہ دکھاتا ہوں اور انہیں کچل دیتا هوں۔ میں اپنے لئے لوگوں کی اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر ان کےاستعمال کو توجہ دیتا ہوں، میں کون ہوں؟"
انہوں نے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر کل جھارکھنڈ کے پاكوڑ میں بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان پر کئے گئے حملے کی ٹیلی ویژن شاٹ بھی پوسٹ کی۔