نئی دہلی/11جولائی(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کئی مسلم دانشوروں سے آج ملاقات کرکے موجودہ سماجی اور سیاسی ماحول پر بات چیت کی۔
18px; text-align: start;">کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گاندھی سے ملاقات کرنے والے دانشوروں میں مشہور نغمہ نگار جاوید اختر، زویا حسن، شبنم ہاشمی وغیرہ شامل تھے۔ ان دانشوروں سے مسٹر گاندھی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیاسی اور سماجی موضوعات کے ساتھ ساتھ اس برس ہونے والے اسمبلی انتخابات اور پارلیمنٹ مانسون اجلاس کے تعلق سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی۔