: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے جموں و کشمیر کے سندربنی سیکٹرمیں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کے حملوں میں تین جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ مودی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان اس طرح کی بزدلانہ حرکت کررہا ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے آج کہا کہ پاکستان کی بزدلانہ حرکت ہماری عزت نفس کو چیلنج کر رہی ہے لیکن مودی حکومت اس کا جواب دینے میں ناکام ہے۔ نیم فوجی دستوں میں خالی پڑے عہدوں پر بھی انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان میں 61 ہزار عہدہ خالی پڑے ہیں اور حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
مسٹر سرجے والا نے ٹویٹ کیا "فوجی اس ملک کی روح ہیں اور پاکستان کی اس حرکت نے
ہمارے عزت نفس کو چیلنج کیا ہے ۔ مودی سرکار کی دوہری پالیسی ، قومی تحفظ سے کب تک کھلواڑ کرتی رہے گی۔ فوجیوں کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے کب تک اپنا یہ رویہ اختیار کرتے رہیں گے۔
انہوں نے نیم فوجی دستوں میں خالی پڑے 61 ہزار سے زیادہ عہدوں پر بھی حکومت کی تنقید کی اور کہا "ملک میں نیم فوجی دستوں میں 61000 عہدے خالی پڑے ہیں۔ بے روزگار نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن مودی حکومت فوجیوں پر سیاست کرنے میں مصروف ہے ۔ مودی کی ناکام حکومت 53 مہینے میں خالی پڑے عہدے کو بھی پُر نہیں کرسکی ہے، یہی ہے مودی حکومت کی حقیقت ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن پر گشت کر رہے ہندوستانی جوانوں پر اچانک حملہ کیا ہےجس میں تین جوان کوشل کمار، لانش نائک رنجیت سنگھ اور رائفل مین رجت کمار شہید ہوگئے۔