نئی دہلی/ 15 مارچ(ایجنسی)کانگریس نے مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی کو وطن واپس لانے میں ناکام رہنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی آج ایک بار پھر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ مرکزی حکومت گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے اور مجرم عیش کی زندگی گذاررہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرکے غائب ہوجانے والا ہیرا تاجر کھلے عام کاروبار کررہا ہے جب کہ مودی حکومت اور اس کے تحت جانچ ایجنسیاں مرکزی تفتیشی بیورو او رانفورسمنٹ ڈائریکٹوریت گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیں۔ نیرو مودی صحافیوں کو تو مل جاتا ہے لیکن حکومت کو اس کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں لگتا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے نیرو مودی کے ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد سے اس کے دووی اور سرگرمیوں کی سلسلہ وار تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ جانکاری پوری طرح سے عام ہے لیکن حکومت اسے نہیں پکڑ پارہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیرو مودی مہنگا مکان خرید کر رہ رہا ہے اور ہیرے اور قیمتی گھڑیوں کا کاروبار کررہا ہے۔ وہ راجہ کی طرح عیش وآرام کی زندگی جی رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو عالمی یوم خواب کی مبارک باد دی اور کہا کہ اپوزیشن پوری طرح سے بیدار ہے اور حکومت کی خامیوں کو سامنے لاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیرو مودی کہیں چھپا ہوا نہیں ہے بلکہ پاسپورٹ رد ہونے کے بعد بھی کئی ملکوں میں گھوم رہا ہے۔ یہ ایسے ملک ہیں جن کے ساتھ ہندوستان کا حوالگی معاہدہ ہے لیکن حکومت اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر پائی ہے۔